مارچنگ بینڈز کے فروغ کے لیے سپرنگ فیسٹیول میں باقاعدہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے، جہانگیر خانزادہ
منگل 20 فروری 2018 19:27
(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ساتھ سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز،آرکیالوجی اینڈ ٹورازم پنجاب عامر جان، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن احمر ملک، چیئرمین مارچنگ امن بینڈ ڈاکٹر سعد سکندر، سینیئرپروڈیوسر پی ٹی وی اور ڈائریکٹر "بینڈ، باجا اور پاکستان" راشد منیر،لاہور چیمبر آف کامرس وویمن ونگ کی صدر فلاحت عمران بھی موجود تھیں۔
"بینڈ باجا اور پاکستان"سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈاکومینٹری میں بینڈز کی تاریخ ،اس شعبہ سے متعلق افراد اور بالخصوص بینڈ باجے بجانے والوں کے اپنے پیشے متعلق خیالات سن کر احساس ہوا کے ہم ایک عرصہ سے اتنے اہم شعبہ کو نظر انداز کیے ہوئے ہیں ۔ لیکن اب زیادہ دیر تک ایسا نہیں رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ بینڈز قومی آواز ہیں جو دنیا میں پاکستان کے پرامن تصور کو اجاگر کرنے کا مفید ذریعہ ہیں ۔ ان کی بین الاقوامی شناخت کے لیے اپنا کردار ضرور ادا کریں گے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو پر امن بنانے کے لیے بہت سی قربانیاں دے چکے ہیں اب وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا وطن عزیز سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ سیکرٹری سپورٹس و یوتھ افیئرزعامر جان نے بینڈز کے فروغ کے لیے ڈاکٹر سعد سکندر کے کردار کو سراہتے ہوئے ڈاکومینٹری کی لانچ کو بہترین کاوش قرار دیا ۔ آخر میں صوبائی وزیر کی جانب سے پرفارمنس پیش کرنے والے سات بینڈز کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 10,10ہزار کے انعام کا اعلان کیا گیا اور ڈاکومینٹری کے پروڈیوسر اور TDCPکے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ایم ڈی نے صوبائی وزیر اور مختلف بینڈز کی تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میںکارپوریشن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانیمزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.