جی سی یو میں نئے چائنیز سال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

منگل 20 فروری 2018 19:27

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں نئے چائینز سال کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے چا ئینز اساتذہ کے ہمراہ چائینز میوزک بھی پیش کیا ، تقریب میں چائنہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ ، انجینئر ز اور کا روباری شخصیات نے بھی شرکت کی اور طلبہ کوچائینز تاریخ اور روایات کے حوالے سے آگاہ کیا، سنٹر آف ایکسیلنس چائینز سٹڈیز کے زیر ا ہتمام اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ تھے جبکہ اس موقع پر سنٹر آف ایکسیلنس چائینز سٹڈیز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خا لد منظور بٹ نے بھی خطاب کیا، اس مو قع پر چائنیز اساتذہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمیں اپنو ں سے دوری کا احساس نہیں ہوتا ۔