عمران کا سرعام تیز دھار آلے سے سر تن سے جدا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 فروری 2018 19:16

عمران کا سرعام تیز دھار آلے سے سر تن سے جدا کرنے کے احکامات صادر کئے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 فروری 2018ء ):لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کو سخت ترین سزا دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔درخوست میں استدعا کی گئی کہ عمران کا سرعام تیز دھار آلے سے سر تن سے جدا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جب سے زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران علی قانون کی گرفت میں آیا ہے تب سے مخلتف حلقوں کی جانب سے عمران کو مختلف سزائیں دینے کی تجویز دی جا رہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں بھی ننھی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی پر لٹکانے اور تیز دھار آلے سے سزادینے کیلئے درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔ بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران کا گھنائونا عمل اسلامی شریعہ کی روح سے فتنہ و فساد فی الارض کے زمرے میں آتا ہے اس لیئے پھانسی کی بجائے عمران کا سرعام تیز دھار آلے سے سر تن سے جدا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔