Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما عزیز اللہ جان کی آصف زرداری سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) تحریک انصاف کے رہنما عزیز اللہ جان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عزیز اللہ جان کی سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران عزیز اللہ جان نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ عزیز اللہ جان نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات