چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی ایوان بالا میں حاضری کو سراہا

منگل 20 فروری 2018 19:15

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی ایوان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی ایوان بالا میں حاضری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ایوان میں موجود ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران کابینہ اجلاس کی وجہ سے متعدد وزراء ایوان میں موجود نہیں تھے اور چیئرمین سینٹ کو اس بارے میں مطلع کیا گیا تھا جس کے بعد چیئرمین سینٹ نے مختلف وزارتوں سے معاملات مؤخر کر دیئے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری وزراء سے متعلق ایجنڈا مؤخر کئے جانے کے باوجود ایوان میں موجود رہے اور اپنی وزارت سے متعلق ایجنڈا آئٹم پر جواب دینے کیلئے اپنی نشست کھڑے ہوئے تو چیئرمین سینٹ نے ان کی ایوان بالا میں حاضری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ایوان میں موجود ہوتے ہیں۔