مسلم لیگ ن کا آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کی زیر صدارت اگلے ہفتے پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی جائے گی

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نواز شریف کی زیر صدارت اگلے ہفتے پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ جبکہ نواز شریف نے ماڈل ٹاون میں شہباز شریف کی رہائش گاہ کو میڈیا سیل اور الیکشن سیل بنانے کی منظوری بھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :