کارکن ممبر سازی مہم تیزکریں ،شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیںگے ،ْبلاول بھٹو زر داری

منگل 20 فروری 2018 19:14

کارکن ممبر سازی مہم تیزکریں ،شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن کو پایہ ..
اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ممبر سازی مہم تیزکریں ،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیںگے ۔وہ گزشتہ روز اوستہ محمد میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کررہے تھے ۔

جلسہ سے سابق سابق رکن صوبائی اسمبلی اورپیپلز پارٹی کے رہنما میر حیدر خان جمالی ،ضلعی صدر وزیر احمد عمرانی کامریڈ گل کھوسہ افتاب کرم عمرانی صفدر علی عمرانی سابق ڈویثرنل صدر نیا زاحمد عمرانی سٹی صدر محبوب علی دایو تحصیل گند اخہ کے صدر ثنا اللہ پندرانی علی گل سومرو کامر یڈ لیاقت علی عمرانی عبدالرشید سو لنگی ممتاز سومرو سید یار شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکن ممبر شب مشن کو تیز کریں اور میر ے نانا ذالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی میں ممبر شب مہم شروع کیا ہم ان کی نقش قدم پر چل کر ممبر شب مہم شروع کیا ہے ملک کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان میں بھر پور شر کت کر یں کے محترم بے نظر بھٹو کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچا ئے انہوں نے کہا کہ آپ لو گون کو معلوم ہو نا چایئے کہ آج ملک میں مختلف دہیاتوں اور شہر یوں میں مسائل ہے ان کو آپ اور ہم ملکر حل کر یں اور محترم بے نظیر بھٹو کی مشن کو آگے لائے پاکستا ن پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے وہ کھبی غریب عوام کی حقوق پرسودی بازی کر نے نہیں دیا ہے اور میرا یہ مشن ہے کہ ممبر شب پورے ملک میں جاری رہے اور اس ممبر شب مشن کو میرا ساتھ ملکر آگے بڑھائے انہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر پیپلز پارٹی ہی جمہوریت کے لیے قر بانیاں دی ہے اور میرے نا نا شہید ذالفقار وعلی بھٹو نے ملک کو ایک جمہوریت اور آئین دیا ہے اس آئین میں رہتے ہوئے غریب عوام کی خد مت کر نا ہے یہ خد مت ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے کارکن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام سے اپیل کر تے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے پلٹ فارم پر جع ہو کر شہید بے نظیر بھٹو کے پیغام کو آگے بڑھا ئے آج ملک ایک نازک دور سے گزار رہا ہے ان ملکی حالات کو بہتر بنا نے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی ہی حل کرسکتی ہے

متعلقہ عنوان :