وزیر اعظم کی پارلیمان میں تقریر آئینی مینڈیٹ اورحلف کی خلاف ورزی ہے ،ْ محمد علی درانی

فرد واحد کے لئے قانون سازی کی کوشش سیاسی خود کشی ہوگی ،ْ میڈیا سے با ت چیت

منگل 20 فروری 2018 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سابق وزیر اطلاعات محمدعلی درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی پارلیمان میں تقریر آئینی مینڈیٹ اورحلف کی خلاف ورزی ہے ،ْفرد واحد کے لئے قانون سازی کی کوشش سیاسی خود کشی ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات نے کہاکہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے تاہم عدلیہ کے مقابلے میں پارلیمان کو حریف بناکر سامنے لانا ملک اور جمہوریت کی خدمت نہیں ،ْپارلیمانی قائدین کو آئینی اداروں میں تصادم روکنے کے لئے دانشمندانہ کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔

ذاتی لڑائی اداروں کی لڑائی نہ بنائیں۔ایک سوال پر محمد علی درانی نے کہاکہ کون چور اور کون ڈاکو ہے، یہ فیصلہ کرنا عدالت کا اختیار ہے جو اسے آئین وقانون نے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی سربراہ کی قانونی جنگ پارلیمان میں لانے سے شاہد خاقان عباسی فرد اور پارٹی سے وفاداری ثابت کررہے ہیں۔ انہیں ریاست پاکستان اور آئین کی ڈیوٹی دینا ہے، پارٹی کارکن بننے سے ملک سنگین سیاسی بحران اورافراتفری کا شکارہوجائے گا۔ جس کا ملک اور جمہوری نظام ہرگزمتحمل نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :