وزیردفاع انجینئر خرم دستگیرخان نے مالی سال2018-19ء کیلئے آئندہ دفاعی بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

منگل 20 فروری 2018 19:12

وزیردفاع انجینئر خرم دستگیرخان نے مالی سال2018-19ء کیلئے آئندہ دفاعی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) وزیردفاع انجینئر خرم دستگیرخان نے مالی سال2018-19ء کیلئے آئندہ دفاعی بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کو وزارت دفاع کے بجٹ بارے اعلیٰ افسران اورایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے بریفنگ دی جو دفاعی بجٹ میں حالیہ رجحانات اور تمام فورسز کے موجودہ آلات کی جگہ دوسرے آلات بارے مزید درکار رقومات کے حوالہ سے تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرکوبتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تیاریاں شیڈول پرہیں ،ْوزیر دفاع نے بجٹ کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی آٹومیشن کوسراہا۔انہوںنے وزارت کے ذیلی محکموں،انٹرسروسز اداروں اورمسلح افواج کی طرف سے بجٹ کے استعمال کوباقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی تعریف کی۔ وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے قومی سرحدوں کے تحفظ کیلئے مسلح افواج کے جراء تمندانہ مشن میں مکمل تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :