اصلاح معاشرہ کی تحریک کو کامیاب بناکر ملک سے بے راہ روی وفحاشی کا خاتمہ یقینی بنایاجاسکتا ہے ،شبانہ انجم

منگل 20 فروری 2018 19:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء)جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ شبانہ انجم نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کی تحریک کو کامیاب بناکر ملک سے بے راہ روی وفحاشی کا خاتمہ یقینی بنایاجاسکتا ہے ۔ملک میں انسانیت سوز واقعات فحاشی وعریانی اور بے راہ روی کی وجہ سے ہورہے ہیں میڈیا ممبرومحراب اور علمائے کرام وتعلیمی اداروں کو بھی معاشرے کی اصلاح تعمیر وترقی اور فحاشی وعریانی کے خلاف کردار ادا کرنا چاہیے ۔

جماعت اسلامی خواتین کا اصلاح معاشرہ مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ۔خواتین وطالبات اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاح معاشرہ مہم کے دوران کوئٹہ میں مختلف مقامات پر خواتین وطالبات کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ یاسمین اچکزئی، کوئٹہ کی ناظمہ آسمہ قاضی،روبینہ علی ،فرزانہ اعجاز،صوفیہ ارشد،صبیہ بی بی بھی تھی انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح جب تک سب ملکر اخلاص سے نہیں کریںگے مثالی تبدیلی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اپنی ذمہ دار ی ادا کر رہی ہے مگر یہ صرف جماعت اسلامی خواتین کا کام نہیں میڈیا اس مہم میں ہماراساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام تک میسیج پہنچ جائیں ۔اخلاقی کرپشن انتہا پر ہے معاشرے کے اچھے طبقے وموثر افراد کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے جب پانی سر سے گزر جائیں تو افسوس کے سوا کچھ نہیں بچے گا اس لیے معاشرے کی اصلاح تعمیر وترقی اورتعلیم کیلئے خواتین وطالبات کیساتھ ہر طبقہ فکر اپنی ذمہ داری اداکریں خواتین وطالبات جماعت اسلامی میں شامل ہوکر برائی ومنکرات کے خلاف اوراصلاح معاشرہ کی جدوجہد میں ہمار اساتھ دیں ۔

کرپشن میں ترقی کرنے والے قوم دنیاوآخرت میں ناکام ہوں گے ۔دہشتگردی،لاقانونیت،توانائی بحران،اداروں میں کرپشن،نااہل اور کرپٹ عناصر سے چھٹکارہ حاصل کیاجائے۔پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیامگر آج اس میں بدقسمتی سے انگریزوں کاقانون رائج ہے سودخوروں نے عوام کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کاجینامحال کردیا ہے ۔