بلوچستان کی تباہی کا ذمہ دارکرپشن مافیا ہے،ڈاکٹر محمد ابرہیم

جماعت اسلامی نے کرپشن فری بلوچستان مہم چلا کر چوروں لٹیروں کو بے نقاب کر دیا

منگل 20 فروری 2018 19:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا کہ بلوچستان کی تباہی کا ذمہ دارکرپشن مافیا ہے جماعت اسلامی نے کرپشن فری بلوچستان مہم چلا کر چوروں لٹیروں کو بے نقاب کر دیا تعلیم وصحت میں بلوچستان سب سے پیچھے اور کرپشن میں اچھے نمبر ہے حکمرانوں نے صرف کرپشن میں ترقی کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہر طبقہ فکر کے لوگ جماعت اسلامی کے قافلہ حق کی جدوجہد میں ساتھ دیں عوام نے اگر آئندہ انتخابات میں انہی لٹیروں کومنتخب کیا جو کئی دہائیوں سے عوام کے حقوق غصب کر رہے ہیں تو تبدیلی نہیں آئیگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن فری خوشحال بلوچستان مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس قومی جدوجہد میں ساتھ دیں۔

علمائے کرام منبر ومحراب ،اساتذئے کرام تعلیمی اداروں میں اہل قلم صحافت میں لوٹ بدامنی کرپشن کے خلاف عوامی رہنمائی ادا کرتے ہوئے اس کرپشن مہم کوکامیاب بنائیں کرپٹ مافیا معاشرتی معاشی نظام کیلئے زہر قاتل ہیں قوم کو پریشانیوں سے نکالنے کا حل دیانت دار حکومت اور صالح قیادت ہے ۔جماعت اسلامی کرپشن مافیا کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے ہر طبقہ فکر کے لوگ اس جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔