صوبائی وزیر ہیلتھ پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا معائنہ

زیر تعمیر 370بستر کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں

منگل 20 فروری 2018 19:10

صوبائی وزیر ہیلتھ پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان ..
ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) صوبائی وزیر ہیلتھ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا اچانک معائنہ کیا . سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر 370بستر کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.

انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں ، گائنی وارڈ کی تزئین وآرائش اور صحت کارڈ اجرائ کے کاونٹر کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں . میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کو فنکشنل کردیا جائے گا . منصوبے پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . منصوبے کی تکمیل سے ڈیرہ غازیخان سمیت بلوچستان ، خیبرپختونخواہ اور سندھ صوبہ کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے .

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف 500بستر کے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اور 250بستر کے طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے تعمیراتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور افسران کو ٹاسک دیاگیاہے کہ وہ مو ثر مانیٹرنگ کر کے منصوبہ کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں . افسران سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ توسیعی منصوبہ کیلئے لفٹ ، سنٹر لی ایئر کنڈیشنڈ و ہیٹ سسٹم کیلئے مشینری سمیت دیگر تعمیراتی کام کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن دی جائی.

انہوں نے ہسپتال کیلئے لانڈری کا تعمیراتی کام جلد شروع کرنے سمیت ہسپتال میں فائر سسٹم کو بھی نصب کرنے کی ہدایات جاری کیں . چلر کی تنصیب سے قبل ضرورت پڑنے پر پنکھے لگائے جاسکتے ہیں . انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکموں کے افسران ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں . معاملات ایک دوسرے پر ڈالنے کی بجائے ٹیم کے طو رپر کام کیا جائی. صوبائی وزیر نے ٹرائیبل ایریا کے طالب علموں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ غازی میڈیکل کالج میں داخلہ کے کوٹہ کے حوالے سے خلوص نیت سے کام کیا جائے گا وہ اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے بات کریں گے .

اس موقع پر کمشنر احمد علی کمبوہ ، پرنسپل ڈاکٹر سعید احمد ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی ، ڈاکٹر خالد تحسین ، ایس ای بلڈنگز حافظ جاوید اقبال ، ایکسیئن ہمایوں مسرور اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :