وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،آئی جی اسلام آباد کوکمیونٹی پولیسنگ بارے مصالحتی کمیٹیاں جلد تشکیل دینے کی ہدایت

پولیس کی فزیکل فٹنس کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ،ای پولیسنگ کے نظام کے نفاذ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ضلعی انتظامیہ شادی ہال کے اوقات کی پابندی اور ون ڈش پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے، احسن اقبال کی ہدایت

منگل 20 فروری 2018 19:10

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،آئی جی اسلام آباد کوکمیونٹی پولیسنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے آئی جی اسلام آباد کوکمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے مصالحتی کمیٹیاں جلد تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کی فزیکل فٹنس کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ،ای پولیسنگ کے نظام کے نفاذ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور اسلام آبادضلعی انتظامیہ اور وزارت کے حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے مصالحتی کمیٹیاں جلد تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی فزکل فٹنس کیلئے کھیلوں کے مقابلہ انعقاد کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ای پولیسنگ کے نظام کے نفاذ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے ایف آئی اے کو ٹور آپریٹرز کی لسٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لسٹ میں مستند ٹور آپریٹرز کے ناموں کا اندراج کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن پر کام کو تیز کیا جائے اور آن لائن ویزا کی سہولت کو فورا شروع کی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کی بہترین سہولت دی جائے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شادی ہال کے اوقات کی پابندی اور ون ڈش پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔