ْپاکستان میں اگر نوجوان کو راستہ فراہم نہ کیا گیا تویہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، مصطفی کمال

منگل 20 فروری 2018 18:53

ْپاکستان میں اگر نوجوان کو راستہ فراہم نہ کیا گیا تویہ خطرناک ثابت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان میں اگر نوجوان کو راستہ فراہم نہ کیا گیا تو یہ یوتھ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ریاست کا کام ہے یوتھ کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کریں ، ایکسپو سینٹر میں آئی ٹی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس کانفرنس میں نوجوان طبقہ شریک ہے جو خوش آئند ہے ان خیالا ت چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال اور سیکرٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون کے ہمراہ ایکسپو سینٹر میں آئی ٹی نمائش کی اختتامی تقریب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں سے جو چل رہا ہے ہم نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا انہوں نے کہاکہ میں مہاجروں کو ایک بار پھر سے آواز دینا چاہتا ہو یہ تاثر غلط ہے کہ اردو بولنے والے صرف ایم کیو ایم میں ہیں ،مہاجر قوم لاوارث نہیں ہے،دوسری قومیتوںکومیں مہاجروں کا دشمن نہیں بنانا چاہتا میںاپنی قوم کے کے راستے سے کانٹے نکالنے چاہتا ہوں

متعلقہ عنوان :