رشین فیڈریشن اور پاکستان کے ما بین سفارتی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں،اقبال جھگڑا

اعزازی قونصلیت کی بدولت رشین فیڈریشن اور پاکستان کے مابین تعلیمی اور تجارتی تعلقات کو ترقی ملے گی،گورنرخیبرپختونخوا

منگل 20 فروری 2018 18:51

رشین فیڈریشن اور پاکستان کے ما بین سفارتی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) خیبر پختونخوا کے گورنر، انجنیئر اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور میں رشین فیڈ ریشن کے اعزازی قونصلیٹ کے دفتر کے قیام کو دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جس میں وہ باہم مل کر اپنے متعلقہ عوام کی فلاح و ترقی کیلئے کوششیں کرنے کے خواہاں ہیں۔وہ پشاور میں رشین فیڈریشن کے اعزازی قونصلیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر پاکستان میں رشین فیڈریشن کے سفیرایلکسی وائی ڈیڈوف، پشاور میں رشین فیڈریشن کے اعزازی قونصل جنرل محمد ارسلا خان اور متعدد مقامی معززین بھی مو جود تھے۔انہوں نے کہا کہ رشین فیڈریشن اور پاکستان کے ما بین سفارتی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں جن میں اب اس نوع کی تقریبات کا انعقاد ممکن ہو گا۔

(جاری ہے)

گور نر نے اس موقع پر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس کی بدولت خا ص طور پر دنیا کے اس حصے میں تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی اعتبار سے ٹرانس قزاقستان سے لیکر دریائے آکسز اور پھر اس سے آگے پامیر کے پہاڑوں تک کے پو رے خطے کے لوگ ثقافتی ،مذہبی اور تجارتی تعلقات کے حامل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان تا ریخی اثاثوں کو نئے دورکے ون بیلٹ اینڈ ون روڈاور سی پیک منصوبے کی بدولت مزید تقویت حاصل ہو نے کی توقع ہے۔ گورنر نے کہا کہ اعزازی قونصلیت کی بدولت رشین فیڈریشن اور پاکستان کے مابین تعلیمی اور تجارتی تعلقات کو ترقی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :