Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

منگل 20 فروری 2018 19:10

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے ..
لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے، مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، جدید دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، زبان صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے ، مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات، تہذیب وتمدن، ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں، زبان ایک ایسا سماجی ورثہ ہے جو زمانے کے ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے، زبان کو مادری اور ثقافتی ورثے کی بقاء اور اس کے فروغ کا سب سے موثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلاشبہ زبان کسی بھی انسان کی ذات اور شناخت کا اہم ترین جزو ہے اسی لئے اسے بنیادی انسانی حقوق میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ زبانیںدنیا بھر میں پائی جانے والی لسانی اور ثقافتی روایات کے بارے میں بہتر آگہی بھی پیدا کرتی ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات