وزیراعلی محمد شہبازشریف سے سکھ برداری کے روحانی رہنماء نشکان گروپ کی چیئرمین مہندر سنگھ اھلووالیا کی ملاقات

باباگرونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال،پنجاب حکومت کی جانب سے تقریبات کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں، محمد شہبازشریف شہبازشریف وژنری لیڈر ہیں، انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پسند کیا جاتا ہے، مہندر سنگھ اھلووالیا

منگل 20 فروری 2018 18:49

وزیراعلی محمد شہبازشریف سے سکھ برداری کے روحانی رہنماء نشکان گروپ ..
لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں سکھ برادری کے روحانی رہنماء و سماجی خدمات کیلئے معروف تنظیم نشکان گروپ کے چیئرمین مہندر سنگھ اھلووالیا نے ملاقات کی، جس میں باباگرونانک دیوجی کی550ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، وزیراعلیٰ نے سکھوں کے روحانی رہنماء کو باباگرونانک کی جنم دن کے حوالے سے تقریبات کیلئے حکومت پنجاب کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری سمیت تمام اقلیتو ںکے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں، پنجاب میں سکھ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں، گورداروں اور دیگر مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش، تحفظ اور دیکھ بھال کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت اور جان و مال کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان میں سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور آئینی حقوق حاصل ہیں، سکھ برادری سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنا حکومت پنجاب کی پالیسی میں شامل ہے، سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، سکھ بہن بھائیوں کی خدمت کا موقع ملنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں، حکومت پنجاب بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے عالمگیر اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہے، نشکان گروپ کے چیئرمین مہندر سنگھ اھلووالیا نے کہا کہ پنجاب میں سکھ برادری کو سہولتیں فراہم کرنے اور مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے شکرگزار ہیں، پنجاب حکومت کے سکھ برادری کی فلاح کیلئے اٹھا ئے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں، انہوںنے کہا کہ پنجاب میں مکمل مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا کریڈٹ بلاشبہ شہبازشریف کو جاتا ہے، شہبازشریف وژنری لیڈر ہیں جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پسند کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ نے سکھوں کے روحانی رہنماء مہندر سنگھ اھلووالیا کو قالین کا تحفہ دیا۔

(جاری ہے)

پھلدیپ سنکھ کھیلا،بوپندر سکھ مہناس ،سہیل احمد اوردیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :