لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں پولنگ کا عمل شفاف بنانے کیلئے ایل ای ڈیز لگانے کا فیصلہ

منگل 20 فروری 2018 18:47

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے چوبیس فروری کو ہونے والے انتخابات میں پولنگ کا عمل شفاف بنانے کے لیے ایل ای ڈیز لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، کیمروں اور ایل ای ڈیز کی مدد سے انتخابی عمل کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی، رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ عمل کی نگرانی بذریعہ ایل ای ڈیز کی جائے گی، چیئرمین الیکشن کمیشن راجہ جاوید اقبال کے مطابق انتخابی عمل کے لیے جاوید اقبال آڈیٹوریم، کراچی ہال،کیانی ہال اور سٹڈی روم میں پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں پولنگ کے عمل کے دوران لائیو کیمروں سے کوریج کی جائے گی اور احاطہ عدالت میں ایل ای ڈیز سکرنیں نصب کی جائیں گی، کیمروں اور سکرینوں پر انتخابی عمل کی لائیو کوریج سے امیدواراور ان کے حامی وکلا ء انتخابی عمل کی لائیو مانیٹرنگ کر سکیں گے، چیئرمین الیکشن بورڈ کے مطابق ہائیکورٹ بار کے انتخابات بائیو میٹرک اور لائیو کوریج سے انتخابی عمل شفاف بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :