لیاری کے رہائشی نے رینجرز کے مثبت کردار سے متاثر ہو کر غیر قانونی اسلحہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں جمع کرا دیا

منگل 20 فروری 2018 18:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کے مثبت کردار سے متاثر ہو کر میراں ناکہ گلستان کالونی لیاری کے رہائشی مومن خان نے جذبہ حب الوطنی کے تحت ہیڈ کوارٹرز 50 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز میں رضاکارانہ طور پر غیر قانونی اسلحہ ایس ایم جی بمعہ 26 رائونڈ اور 5 عدد میگزین کے ہمراہ جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نوجوان کا یہ عزم ہے کہ وہ لیاری کے دیگر نوجوانوں کو بھی ایسا مثبت قدم اٹھانے کی ترغیب دے گا تاکہ لیاری کی اصل پہچان کو بحال کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :