شریف خاندان کے عدلیہ پرحملے برداشت نہیں کریں گے،بلاول بھٹو

شریف فیملی کوپاناما پرسپریم کورٹ کا فیصلہ سازش لگتی ہے،شریف خاندان کی ڈکٹیشن پرفیصلے ہوں توانہیں انصاف لگتاہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کاٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 فروری 2018 18:37

شریف خاندان کے عدلیہ پرحملے برداشت نہیں کریں گے،بلاول بھٹو
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری 2018ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے عدلیہ پرحملے برداشت نہیں کریں گے،شریف فیملی کوپاناما پرسپریم کورٹ کا فیصلہ سازش لگتی ہے،شریف خاندان کی ڈکٹیشن پرفیصلے ہوں توانہیں انصاف لگتا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کی فون کالز عدلیہ کونشانہ بنانے کے مترادف ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں شریف خاندان کی جسٹس(ر)قیوم کی کالز کوبھی عدلیہ کے خلاف سازش کہاجاتاہے۔شریف خاندان عدلیہ کے ذریعے پھراپنے فیصلے صادرکرنا چاہتاہے۔شریف خاندان کوایسا ہرگزنہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کی ڈکٹیشن پرفیصلے ہوں توانہیں انصاف لگتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شریف خاندان جھوٹ ،دھوکے بازی اور منافقت کاماہر ہے۔ شریف خاندان کے عدلیہ پرحملے اورعدلیہ کیخلاف بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :