ای پولیسنگ کے نظام کے نفاذ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ،پولیس کی فزیکل فٹنس کے لیے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کی بہترین سہولت دی جائے

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا وزرات داخلہ کے جائزہ اجلاس سے خطاب

منگل 20 فروری 2018 18:43

ای پولیسنگ کے نظام کے نفاذ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ ای پولیسنگ کے نظام کے نفاذ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ،پولیس کی فزیکل فٹنس کے لیے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزرات داخلہ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں چئیرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور اسلام آبادضلعی انتظامیہ اور وزارت کے حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے مصالحتی کمیٹیاں جلد تشکیل دینے کی ہدایات دیں ،وزیر داخلہ کی طرف سے ایف آئی اے کو ٹور آپریٹرز کی لسٹ کا جائزہ لینے،لسٹ میں مستند ٹور آپریٹرز کے ناموں کا اندراج کرنے،اسلام آباد لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن پر کام کو تیز کرنے کی ہدایات کی گئیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ آن لائن ویزا کی سہولت کو فوراً شروع کیا جائے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کی بہترین سہولتیں دی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شادی ہال کے اوقات کی پابندی اور ون ڈش پالیسی پر عملد رآمد کو یقینی بنائے ۔