محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس ،شرجیل میمن اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 23فروری تک ملتوی

منگل 20 فروری 2018 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن,ذوالفقار شہوانی ودیگرملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 23فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن,ذوالفقار شہوانی ودیگرملزمان کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں پراسیکیوٹر پیش نہ ہوسکے نیب کے تفتیشی آفیسرکا کہنا تھا کہ کیس کے پراسیکیوٹر بیمار ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے ۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث سماعت 23فروری تک ملتوئی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان پرمحکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب کرپشن کا الزام ہے ریفرنس میں ریاض منیرضمانت پر ہے جبکہ انیتا بلوچ کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔ریفرنس میں چودہ ملزمان جیل میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :