کراچی ،مٹھی میں قتل ہونے والے 2ہندوں تاجر بھائیوں کے اہل خانہ کاسندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 20 فروری 2018 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) مٹھی میں قتل ہونے والے 2ہندوں تاجر بھائیوں کے اہل خانہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس صرف امیدیں دلاتی ہے، قاتل اب بھی دندناتے پھر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر اندرون سندھ کے علاقے مٹھی میں دن دھاڑے قتل ہونے والے 2 تاجر ہندوں بھائیوں دلیپ کمار اور چندر کمار کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں مقتولین کے اہل خانہ سمیت دیگرافراد بھی بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔

۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر انصاف کے حصول کے حق میں نعرے درج تھی.. اس موقع پر مقتولین کے اہل خانہ کا کہنا تھا 45 روز گزرنے کے باوجود سندھ پولیس محض امیدیں ہی دلارہی ہے، سندھ پولیس مقدمہ میں کسی قسم کی کوئی پیش رفت دکھانے میں ناکام ہے۔۔مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خاندان کی کسی سے زاتی دشمنی نہیں تھی، اور ہمارا شہر پرامن شہر ہے، 70 سالوں کے دوران ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔مقتولین کے اہل خانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کے نوٹس پر مقدمہ تو درج کرلیا گیا ہے لیکن سندھ پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

متعلقہ عنوان :