شہباز شریف، نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں ،ْپرویز مشرف
یہی حالات رہے تو آئندہ بھی وفاق میں مسلم لیگ (ن) اور سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنائیگی ،ْسابق صدر موجودہ صورتحال کے باعث نئے انتخابات میں عوام کا نقصان ہی ہوگا ،ْسپریم غیر معینہ مدت کی عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ دے ،ْفاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں قائدانہ صلاحیتیں نہیں ،ْسربرا ہ آل پاکستان مسلم لیگ
منگل 20 فروری 2018 18:34
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ میرا ویژن وسیع ہے، ایم کیو ایم اس میں فٹ نہیں ہوتی۔
پرویز مشرف نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مہاجروں کا ترجمان سمجھنا سطحی سوچ ہے ،ْایم کیو ایم کے رہنما تو مزے کرتے ہیں مگر عوام مصیبتوں میں مبتلا ہے اور مہاجر عوام اور دیگر قومیتوں کو آپس میں لڑوایا جاتا ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی میں نئے انتخابات میں دھڑے بندی کے باعث اتحادی سیاست ہوگی۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میں بھی وژن نہیں ہے البتہ ان کی شخصیت پرکشش ہے۔پرویز مشرف نے کہاکہ میں حقیقی لیڈرشپ پر یقین رکھتا ہوں جو نئے آئیڈیاز کے ساتھ آئے۔ پرویز مشرف نے ملکی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نئے انتخابات نہ ہوں کیونکہ موجودہ صورتحال کے باعث نئے انتخابات میں عوام کا نقصان ہی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سپریم غیر معینہ مدت کی عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ دے ،ْ جو سیکیورٹی، ترقی اور ملکی خوشحالی کیلئے کام کرے اور اس کے بعد الیکشن ہوں۔انہوںنے کہا کہ ماضی میں عدالت فوجی اقدام کو جائز قرار دیتی رہی ہے تاہم اب عدالت فوجی مداخلت کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ کو ہی کوئی فیصلہ لینا ہوگا۔پرویز مشرف نے کہا کہ فوجی مداخلت پر پابندی لگا کر ملکی سیکیورٹی کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ آپ صحیح یا غلط سمجھیں لیکن اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ پاکستان کے لیے سوچتی ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ انہیں مقدمے کا سامنا کرنے اور عدالت جانے پر اعتراض نہیں تاہم غیر قانونی عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں جو میرے ساتھ ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد وہ وطن آسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.