آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

منگل 20 فروری 2018 18:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

اسی طرح ژوب، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی06، استور، گلگت، گوپس، کالام منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :