اسلام آباد میں وفاقی پولیس کیلئے 6 نئے تھانے قائم کرنے ، آن لائن کرائم کی تحقیقات کیلئے سائبر کرائم انوسٹی گیشن ونگ بنانے کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال

منگل 20 فروری 2018 18:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی پولیس کیلئے 6 نئے تھانے قائم کرنے اور آن لائن کرائم کی تحقیقات کیلئے سائبر کرائم انوسٹی گیشن ونگ بنانے کیلئے سمری وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی۔ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس آفس سے اس حوالہ سے موصول ہونی والی اطلاعات کے مطابق اس وقت دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین سمیت مجموعی طور پر 20 جنرل پولیس سٹیشنز قائم ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت کی آبادی میں گذشتہ 58 سالوں میں ہونے والے اضافہ کے پیش نظر تھانوں کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق تھانوں کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو انصاف کے حصول اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کیلئے انسپکٹر جنرل اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کے دفتر سے تھانوں کی تعداد بڑھا کر 26 کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے کئے جانے والے جرائم کی تحقیقات کے حوالہ سے سائبر کرائم انوسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ طور پر سمری وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :