Live Updates

نواز شریف نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ،ْ عمران خان

صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک منٹ بھی اپنی ذات کیلئے استعمال نہیں کیا ،ْخوف خدا ہے ،ْاپنا ایک ایک روپیہ خرچ کرتا ہوں ،ْجب نواز شریف وزیراعظم تھے تو ان کے بچوں کیلئے کیا ہیلی کاپٹر ٹیکسی کی طرح استعمال نہیں کیا جاتا تھا میڈیا سے بات چیت

منگل 20 فروری 2018 18:19

نواز شریف نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا تو سڑکوں پر نکلنے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ،ْصوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک منٹ بھی اپنی ذات کے لئے استعمال نہیں کیا ،ْخوف خدا ہے ،ْاپنا ایک ایک روپیہ خرچ کرتا ہوں ،ْجب نواز شریف وزیراعظم تھے تو ان کے بچوں کیلئے کیا ہیلی کاپٹر ٹیکسی کی طرح استعمال نہیں کیا جاتا تھا ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 1997 میں نواز شریف اور (ن) لیگ نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا ،ْ ایک چیف جسٹس کو ڈنڈوں سے بھگایا جبکہ پیسے دے کر انہوں نے ججز کو بھی خریدا لیکن اب عدلیہ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ جتنا نواز شریف کو اپنی صفائی دینے کا موقع ملا اتنا کسی پاکستانی کو نہیں ملا، توہین عدالت پر بھی ان کے خلاف کچھ نہیں کیا جارہا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اور شیر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں 300 ارب روپے کے قطری خط کے علاوہ کوئی جواب نہیں دیا گیا جبکہ سپریم کورٹ انہیں بار بار موقع دے رہی ہے اور نواز شریف سے ایسے ٹریٹ کیا جیسے کسی پاکستانی کو نہیں کیا۔انہوںنے کہا کہ شریف خاندان کو ڈر ہے کہ نیب عدالت سے ان کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے ،ْاگر پارلیمنٹ کو انہوں نے استعمال کیا تو اس بار پاکستان کی عدلیہ کے لئے لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ مختلف مقدمات میں مطلوب سابق پولیس افسر عابد باکسر آرہا اور وہ بتائے گا کہ شہباز شریف کے کہنے پر اس نے کتنے قتل کیے۔خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک منٹ بھی اپنی ذات کے لئے استعمال نہیں کیا، کسی منصوبے پر جاتے تھے تو صرف اس وقت سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ سرکاری خرچے پر ٹھہرسکتا ہوں لیکن جب بھی نتھیا گلی ٹھہرا اپنے خرچے پر ٹھہرا اور آج بھی پرائیویٹ ہیلی کاپٹر پر اپنا پیسا خرچ کر کے پشاور آیا ہوں، خوف خدا ہے اس لیے اپنا ایک ایک روپیہ خرچ کرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اس قوم کے پیسے میں اپنے اوپر نہیں خرچ کرنا چاہتا، نیب یہ پتا کرائے کہ شریف خاندان کے لئے ہیلی کاپٹر کتنا استعمال ہوا، جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو ان کے بچوں کے لئے کیا ہیلی کاپٹر ٹیکسی کی طرح استعمال نہیں کیا جاتا تھا۔

سینیٹ انتخابات پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے 6 امیدوار کامیاب ہوجائیں گے تاہم اس انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان کو پیسوں کی پیش کش کی جارہی ہے ،ْ مجھے 40 کروڑ روپے کی آفر بھی ہوئی تاہم کارکنوں کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر کوئی ایم پی اے بکا تو ان کے گھروں پر حملہ بھی کرسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات