سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماء چوہدری محمد یٰسین سے مختلف ڈائریکٹوریٹس سے آنے والے مزدوروں کے وفود کی ملاقات

منگل 20 فروری 2018 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماء چوہدری محمد یٰسین سے گزشتہ روز مختلف ڈائریکٹوریٹس سے آنے والے مزدوروں کے وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تمام ڈائریکٹوریٹس سے آئے ہوئے ملازمین کے وفود نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے پلاٹوں سے متعلق فیصلہ آنے پر سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماء چوہدری محمد یٰسین اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین اور سی ڈی اے انتظامیہ کے معاہدے کے مطابق سی ڈی اے میں کام کرنے والے گریڈ ایک تا 16(نان گزیٹڈ) ملازمین کے پلاٹوں کا فیصلہ سات سال کی قانونی جدوجہد کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنا دیا۔

(جاری ہے)

20 اپریل 2011ء کو ہونے والی قرعہ اندازی جس میں حاضر سروس ملازمین کیلئے 2395 پلاٹ، ریٹائرڈ ملازمین کیلئے 2269 پلاٹ اورفوت ہونے والے ملازمین کی بیوگان کیلئے 180پلاٹ شامل تھے لیکن بدقسمتی سے سی ڈی اے ملازمین کا معاشی قتل کیا لیکن سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے مزدوروں کی نمائندگی کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں CM No.1694/2011 کے ذریعے فریق بننے کیلئے درخواست دی جسے عدالت عالیہ نے منظور کر لیا اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسی درخواست پر عدالت نے تمام پلاٹوں کے کیس سے متعلق سٹے آرڈرز خارج کر دیئے اور بالاآخر سات سال بعد حق اور سچ کا فیصلہ آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کا تحریری فیصلہ آنے کے بعد میں سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سی ڈی اے مزدو ر یونین کے معاہدے کے مطابق ملازمین کو سنیارٹی پر سیکٹروں کے اندرپلاٹوں کی قرعہ اندازی کی جائے تاکہ مزدوروں کو ان کا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سی بی اے یونین کو چاہئے کہ انہوں نے حالیہ ہونے والے ریفرنڈم میں ملازمین کو ڈبل تنخواہ ، ڈیلی ویجز و مسٹر رول ملازمین کی مستقلی ،بچوں کی بھرتی، الائونسز میں اضافہ، پروموشن سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں، پر عملی طور پر جدوجہد کریں۔

سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ افہام و تفہیم کے ذریعے مزدوروں کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور ہم نے ہمیشہ تعمیری سیاست کو فروغ دیا ہے اور سی ڈی اے سے منفی سوچ اور انتقامی سیاست کو ختم کیا ہے جسکی وجہ سے آج پاکستان بھر میں سی ڈی اے کا مزدور ایک مثالی مزدور کے طور پر پہچانا جاتا ہے، سی ڈی اے مزدور یونین اور اس کی تمام ملحقہ تنظیمیں مزدوروں کے مطالبات کیلئے نمائندہ یونین کے ساتھ ہیں اور اپنا مثبت کردارادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :