پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق اور اداروں کے قیام کیلئے جہدوجہد کی ،چوہدری محمد یاسین

دوسری جماعتوں کی طرح پیپلزپارٹی بھی چاہتی ہے آزاد کشمیر کی حکومت کے پاس زیادہ اختیارات ہوں ، قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر

منگل 20 فروری 2018 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق اور اداروں کے قیام کے لئے جہدوجہد کی کشمیر کونسل کے بارے میں ھمارے موقف کی حمایت دوسری سیاسی جماعتوں نے بھی کی ہے، پیپلزپارٹی بھی چاہتی ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت کے پاس زیادہ اختیارات ہوں لیکن حکومت آزاد کشمیر نے اس ایشو کو سنجیدگی سے حل کے بجائے پراسراریت کے پر دے میں لپیٹ کر سوشل میڈیا اور اخبارات کی زینت بنا دیا جس سے معاملات خراب ہوہے اگر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی بات آفیشل طور پر ھوہی ھے تو وزیراعظم آزاد کشمیر کو پر اسراریت پیدا کرنے کی کیا ضرورت پیش آہی آور کنفیوژن کا ماحول پیدا کر دیا گیا حکومت پاکستان کے ساتھ کیا بات ہو ی جسکو چھپایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آبادمیں مختلف وفودسے گفتگوکرنے ہو ے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی آزاد کشمیر کی حکومت کواس بات کی آفر کر دی تھی کہ کشمیر کونسل میں اصلاحات لانے کیلئے پیپلزپارٹی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی لیکن حکومت نے آز خود اس مسئلے پر اسراریت پیدا کر کے کنفیوژن پیدا کر دی جس سے یہ شکوک و شبہات پیدا ہوئے کہ اس کی آڑ میں کوئی دوسرا کھیل تو نہیں کھیلا جارہا، آزاد کشمیر میں صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں دوسری جماعتیں بھی موجود ہیں اور حکومت پاکستان کے ساتھ جب ان ایشوز پر کوئی بات ہوتی ہے تو آزاد کشمیر کے عوام کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ تمام حقائق سے آگاہ ہوں اس مسئلے کو سنجیدگی کے ذریعے حل کرنے کیلئے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے اور آزاد کشمیر حکومت کے اختیارات میں اضافہ وقت کی ضرورت بن چکی ہے لیکن یہ اختیارات وفاق کے ساتھ باہمی مشاورت سے طے کیے جاہیں اور تمام اداروں کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :