کراچی، ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائی ،10سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

منگل 20 فروری 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ،ملزم اہل تشیع ،مذہبی اور سیاسی ٹارگٹ کلنگ کی دس سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 بڑی دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث سپہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کاشف عرف کلو کو گرفتار کرلیا،،گرفتار دہشتگرد نے 2009 میں سنی تحریک کے تین کارکنوں جبکہ 2011 میں ایم کیو ایم کے کارکن اور اہل تشیع کو قتل کیا تھا۔

عمر شاہد نے کہا کہ ملزم اشتہاری اور سی ٹی ڈی کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا اور کچھ عرصے سے شہر کے مختلف علاقوں میں روپوشی کی زندگی گزار رہا تھا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس پارٹی کو کامیاب کارروائی کے لئے شاباش دیتے ہوئے پولیس پارٹی کے لئے ایک لاکھ روپے انعام اور سرٹیفیکٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :