لیاری کے نوجوان نے غیر قانونی اسلحہ رضاکارانہ طور پر رینجرز کو جمع کروا دیا

منگل 20 فروری 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) شہر کراچی میں امن قائم کرنے پر رینجرز کے کردار سے متاثر ہوکر لیاری کے ایک نوجوان نے غیر قانونی اسلحہ رضاکارانہ طور پر رینجرز کو جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر میں جاری رینجرز کے آپریشن اور امن قائم کرنے کی انتھک کوششوں سے متاثر لیاری گلستان کالونی کے رہائشی مومن خان نے جذبہ حب الوطنی کے تحت غیر قانونی اسلحہ رینجرز کو رضا کانہ طور پر جمع کروایا،ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ جمع کروائے گئے اسلحہ میں ایس ایم جی،26 گولیاں اور 5 میگزین شامل ہیں،مومن خان کا کہنا تھا کہ لیاری کے دیگر نوجوانوں کو بھی ایسا مثبت قدم اٹھانے کی ترغیب دونگا،ایسے اقدام سے لیاری کی اصل پہچان کو بحال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :