کراچی، موچکو سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش برآمد

پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا

منگل 20 فروری 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) کراچی کے علاقے موچکو سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش ملی جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے نادرن بائی پاس لال قلعے کانٹے کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی،پولیس نے لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا،لاش کی شناخت رفیق کے نام سے کی گئی،مقتول بلوچستان کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

ادھر بن قاسم پولیس نے ملزم سہیل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر لاسی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئی5 جواریوں کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں محمد اکبر، فیض رسول، محمد یونس، اللہ ڈوتایہ اور اجمل حسین شامل ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلات قمار بازی کا سامان داو پر لگی نقدی رقم اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :