کراچی ، ڈکیتی کی انوکھی واردات،سپورٹس کی دکان سے سکول کے طالب علم قیمتی بلا لے اڑے

منگل 20 فروری 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) کراچی کے علاقے پاپوش کے علاقے میں ڈکیتی کی انوکھی واردات،اسپورٹس کی دکان سے اسکول کے طالب علم قیمتی بلا لے اڑے ،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق شوق کے ہاتھوں مجبور اسکول طالب علم پاپوشنگر میں اسپورٹس کی دکان سے قیمتی بلا لے کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان دکان کے باہر پہنچے ایک طالبعلم موٹرسائیکل سے اتر کر دکان پر چلا گیا دکان سے بہترین قسم کا بلا پسند کیا دوکاندار کو کہا اپنے دوست کو دیکھا کر آتا ہوں۔

پھر واپس کیا آنا تھا نوجوان طالب علم موٹر سائیکل کے پاس جا کر بلے کو چیک کرنے کی ایکٹنگ کرتا رہا کہ اچانک سے موٹر سائیکل پر بیٹھا اور اس کے ساتھی نے موٹر سائیکل دوڑا دی ۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں طالب علم کی شکل کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :