ڈسٹر کٹ اوور سیز پا کستا نیز کمیٹی کے اجلا س کا انعقاد

محکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاو،ْسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ51درخو استوں کی سماعت کی گئی

منگل 20 فروری 2018 18:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ڈسٹر کٹ اوور سیز پا کستا نیز کمیٹی کا اجلا س چیئرمین ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز افتخار احمد وارثی کے ز یر صدا رت ڈ پٹی کمشنر آ فس میںہوا۔اس مو قع پراسسٹنٹ کمشنرصدرتسنیم علی خان اور ملک قیصر اعوان، چو ہد ری ثا قب، فوکل پر سن او پی ایف قیصر زمان ملک ،ڈی ایس پی انو سٹیکیشن مر زا طاہرسکند ر ، تحصیلدار منصور احمد، سمیت ضلعی اداروں کے افسران بھی مو جود تھے۔

اجلاس میں مجمو عی طو رپرمحکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاو،ْسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ51درخو استوں کی سماعت کی گئی ۔ چیئر مین ٹا سک فو رس کی جا نب سے فر یقین کا مو قف سننے کے بعد تمام در خوا ستوں پر فو ری احکامات جا ری کئے گئے اور متعلقہ محکموں کوہدا یت کی گئی کہ اوور سیز کے ان مسا ئل کے حل کیلئے غیر ضروری تا خیرسے ممکنہ حد تک بچتے ہو ئے جس قدر جلد ی ہو ان کے حل کیلئے منا سب اقدا ما ت کئے جا ئیں۔

(جاری ہے)

شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے افتخا ر احمد وا رثی نے مز ید کہا کہ اوور سیز پا کستا نی سالا نہ ار بوں روپے زرمبا دلہ پا کستا ن بھیج کر ملک و قوم کی تر قی اور معیشیت کو مضبوط بنا نے کے لئے بیش بہا خد مات سر انجام دے رہے ہیں، ان کے جان و ما ل اورخاندان کو تحفظ فر اہم کر نے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق تما م متعلقہ افسران ز یر سما عت مقد موں کو تر جیحی بنیادوں پر مقر رہ مد ت میں نمٹائیں نیزان معا ملا ت پرلاپرواہی اورتساہل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز کی شکا یا ت کے فو ری ازا لے کے لئے خصو صی عدا لتیں بھی تشکیل د یں گئیں ہیں تا کہ موصول شدہ شکا یا ت کے فو ری طو ر پر ازا لے کے لئے اقدا مات کر کے انہیں عدا لت کے غیر ضروری چکر وں سے بچا کر انصاف کی فو ری د ستیا بی کو یقینی بناتے ہو ئے ممکنہ ر یلیف فرا ہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :