چیئرمین سینیٹ نے مختلف قائمہ کمیٹیوں کو مختلف بلوں اور تفویض کئے گئے دیگر امور پر رپورٹس پیش کرنے کیلئے مزید وقت دے دیا

منگل 20 فروری 2018 18:03

چیئرمین سینیٹ نے مختلف قائمہ کمیٹیوں کو مختلف بلوں اور تفویض کئے گئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے مختلف قائمہ کمیٹیوں کو مختلف بلوں اور تفویض کئے گئے دیگر امور پر رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے اسلام آباد گن اینڈ کنٹری کلب انتظام و انصرام بل 2017، اسلام آباد کلب انتظام و انصرام بل 2017ء، تحفظ برائے اقتصادی اصلاحات (ترمیمی) بل 2016ء، ایک خاص کمپنی کو سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے جانے اور نیشنل بینک کی پروموشن پالیسی 2016-17ء سے متعلق رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت کی درخواست کی گئی۔

چیئرمین نے کمیٹیوں کو رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :