انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کا نوٹنگھم شائر کی طرف سے صرف لمیٹڈ اوورز کرکٹ کھیلنے کا اعلان

منگل 20 فروری 2018 18:03

انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کا نوٹنگھم شائر کی طرف سے صرف لمیٹڈ اوورز کرکٹ ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز نے کائونٹی کلب نوٹنگھم شائر سے نیا معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت وہ 2019ء سیزن کے اختتام تک کلب کی طرف سے صرف لمیٹڈ اوورز کرکٹ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہم وطن کھلاڑی عادل راشد کی پیروی کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا، عادل راشد نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ یارکشائر کی جانب سے رواں سال صرف لمیٹڈ اوورز کرکٹ کھیلیں گے۔ 29 سالہ ہیلز کو 58 ون ڈے اور 52 ٹی ٹونٹی میچز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :