جامعہ کراچی، ایم اے / ڈبل ایم اے کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

منگل 20 فروری 2018 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم اے سال اور ڈبل ایم اے کے امتحانی فارم 09 مار چ2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے امتحانی فارم 3900/= روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ صرف وہ طلبہ جو 2016 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں ،امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :