مریدکے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ گولیاں لگنے سے ایک شہری شدید زخمی

منگل 20 فروری 2018 17:58

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) مریدکے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی تھانہ سٹی کے عقبی محلہ میں ڈکیتی کی دلیرانا وارداتیں لوٹ مار کے دوران اندھا دھند فائرنگ گولیاں لگنے سے ایک شہری شدید زخمی پے در پے دلیرانا ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و حراس پھیل گیا پولیس ڈاکو پکڑنے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ رات تھانہ سٹی کے ساتھ والی پرائمری سکول والی گلی میں اور ٹینکی والی گلی میں تین موٹر سائکل سوار نامعلوم ڈاکووں نے دلیرانہ وارداتیں کرتے ہوئے میڈیسن تاجر ظہیر کمبوہ اور تاجر ارسلان سمیت کئی شہریوں کو لوٹ لیا لوٹ مار کے دوران ڈاکووں نے اندھا دھند فائیرنگ بھی کی گولیاں لگنے سے ارسلان شدید زخمی ہوگیا جبکہ تاجر ظہیر معجزانہ طور پر بچ گیا زخمی ارسلان کو تشویشناک حالت میں مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے لاہور میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مریدکے ایک ہفتہ کے دوران کئی بڑے سٹور اور شہری دن دیہاڑے ڈاکووں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں ڈاکووں نے لوٹ مار کیلئے دن اور رات کی تمیز ہی ختم کردی ہے شہریوں میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے پولیس شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ہے انکی جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں پولیس کا موقف ہے کہ بہت جلد ڈاکووں کو پکڑ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :