کراچی، یوتھ پارلیمنٹ کی جدید پاکستان تحریک کا آغاز، ملک بھر سے نوجوانوں کی ممبرسازی کا سلسلہ جاری

منگل 20 فروری 2018 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) یوتھ پارلیمنٹ کے تحت شروع کی جانے والے جدید پاکستان تحریک کی ممبر سازی مہم میں کراچی، لاہور، آزاد کشمیر، اسلام آباد، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ ، سکھر اور ملک کے دیگر علاقوں سے نوجوانوں کی بھرپورشمولیت کا سلسلہ جاری ہے، اب تک سیکڑوں نوجوانوں کی جانب سے تحریک کو آگے لیکر چلنے اور ملک میں نوجوانوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرکے حکومت کے ساتھ مل کر اس کے سد باب کا عزم کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں ہر دن گزرنے کیساتھ اضافہ ہورہاہے جو کہ تحریک کے اہم مقاصد میں اصولی اہمیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جدید پاکستان تحریک کے بانی اور چیئرمین رضوان جعفر کا کہنا تھا کہ یہ تحریک ابتداء ہی میں پاکستان کے 40 شہروں کو بہتر بنانے کے لئے قائم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہم جس شہر میں بھی جائینگے وہا ں کے مقامی نوجوانوںکے ساتھ اس شہر کو جدید بنانے کے لئے کام کرینگے اسی طرح کراچی کو جدید اور تر قی یافتہ شہر بنانے میں جدید پاکستان تحریک کی کراچی ٹیم بھر پور کام کریگی اس سلسلہ میں کچھ مطالبات کی روشنی میں صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رضوان جعفرکا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی میں قبضہ شدہ 35 ہزار پلاٹس جو حکومت نے فلاحی کاموں کے لئے مختص کیے ہیں ان سے غیر قانونی تعمیرات اور شادی ہالز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان تمام سرکا ری پلاٹس پر کمیو نٹی ہالز پارکس ، لائیبر یری میوزیم اور اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جانے چاہیں جو کہ نوجوانوں کے لئے مثبت سر گرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جو ایک مضبوط اور کامیاب معاشرے کی بنیاد کے لیے اہم ہیں۔ایک بہتر خو شحال معا شرے اور نوجوانوں کی تربیت سے ہی قومیں اور ملک ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہمارے پاس پلان موجود ہے جو کہ حکومتی توجہ کا منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :