پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام ’’پلاک کلچرل فیسٹیول‘‘ کامیابی سے جاری

منگل 20 فروری 2018 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام ’’پلاک کلچرل فیسٹیول‘‘ کامیابی سے جاری۔دوسرے سیشن میں ’’کلچرل اور مذہب‘‘ ’’بولیاں‘‘ اور غزل گائیکی کو مقابلے،مجاہد منصور ملنگی،ایڈیشنل سیکرٹر اطالاعات و ثقافت ثمن رائے،اوریا مقبول جان سمیت دیگر کی شرکت۔

(جاری ہے)

جبکہ غزل گائیکی میں شہنشاہِ غزل غلام علی، خلیل حیدر، شازیہ خان، نعیم مہدی، سجاد بری اور سہیل اخلاق نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس کے بعد معروف فلمسٹار شان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے ان سے پنجاب کی ثقافت اور اس کے فروغ میں میڈیا کے کردار پر تبادلہٴ خیال کیا۔ اس موقع پر شان نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کے فیسٹیولز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ پنجابی فلم انڈسٹری کی ترویج کے اقدامات بھی اٹھائے جانے چاہئیں۔ یاد رہے یہ کلچر ل فیسٹیول 18سے 21فروری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :