بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم میر ہزار خان بجارانی کی رہائشگاہ پہنچ کر میر شبیر علی بجارانی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت

منگل 20 فروری 2018 17:57

بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم میر ہزار خان بجارانی کی رہائشگاہ پہنچ کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر مرحوم میر ہزار خان بجارانی کی رہائشگاہ پہنچ کر میر شبیر علی بجارانی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرہزار خان بجارانی پارٹی کا اثاثہ تھے اور ان پارٹی کے لیئے خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے سابق رکن سندہ اسمبلی مرحومہ فریحا رزاق ہارون کے فرزند فہد ہارون کی رہائشگاہ پہنچ کر ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔