(ن) لیگ اپنی کر پشن بچانے کیلئے سب کچھ دائو پر لگا رہی ہے‘پار لیمنٹ کیلئے خطر ہ بن چکی ہے‘چوہدری محمدسرور

اب قوم انکو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیگی اور ان نااہل اور کر پٹ حکمرانوں کو انکے انجام سے دوچار کر یں گی‘عبد العلیم خان (ن) لیگ کے قائدین مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے ان کو ہر صورت اپنی کر پشن اور لوٹ ما ر کا حساب دینا ہی پڑ یگا‘محمودالرشید عمران خان اقتدار نہیں ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کے نظام اور کر پٹ سیاستدانوں سے بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں‘سبطین خان اور میاں اسلم اقبال کا خطاب

منگل 20 فروری 2018 17:57

(ن) لیگ اپنی کر پشن بچانے کیلئے سب کچھ دائو پر لگا رہی ہے‘پار لیمنٹ کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) تحر یک انصاف کے قائدین نے (ن) لیگ کو جمہوریت اور پار لیمنٹ کیلئے سب سے بڑ اخطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پار لیمنٹ کو سپر یم کورٹ کے خلاف استعمال کر نے کیلئے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کر پٹ حکمرانوں کی سیاست کا بور یا بستر ہمیشہ کیلئے گول ہونے جارہا ہے اور انکا اگلا ٹھکانہ جیل ہی ہوگا ‘سینٹ انتخابات کیلئے پنجاب میں بھر پور مہم چلا رہے ہیں تمام جمہوری سوچ رکھنے والے اراکین اسمبلی ہمیں ہی ووٹ دیں گے ۔

تحر یک انصاف پنجاب سے سینٹ کے جنرل نشست پر امیدوار چوہدری محمدسرور نے تحر یک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی اور پارٹی قائدین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان ‘رائے حسن نواز ‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘اراکین پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘محمد سبطین خان ُمراد راس اور عبد المجید نیازی سمیت تمام اراکین اسمبلی اور دیگر عہدیدار ن شریک ہوئے اس موقعہ پر پنجاب میں سینٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے آئندہ کی حکمت عملی تیار کی گئی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں عمران خان کی قیادت میں تبدیلی جنگ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے اور سینٹ انتخابات میں بھی قوم تبدیلی دیکھیں گی اور ہم کامیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن بچانے کیلئے سب کچھ دائو پر لگا رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں (ن) لیگ ہی جمہوریت اور پار لیمنٹ کیلئے سب سے بڑ اخطر ہ بن چکی ہے ۔ عبد العلیم خان نے کہا کہ (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالی قیادت کا انجام قر یب آچکا ہے اور اب قوم انکو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیگی اور ان نااہل اور کر پٹ حکمرانوں کو انکے انجام سے دوچار کر یں گی اور اداروں کے خلاف انکی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ (ن) لیگ کے قائدین مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے ان کو ہر صورت اپنی کر پشن اور لوٹ ما ر کا حساب دینا ہی پڑ یگا اور عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘محمد سبطین خان اور میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان اقتدار نہیں ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کے نظام اور کر پٹ سیاستدانوں سے بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پوری قوم انکے ساتھ ہے اور سینٹ انتخابات میں بھی ہم مخالفین کو سر پر ائز دیں گے اور کامیاب ہوں گے ۔