ڈینیئل پرل قتل کیس ،فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی

منگل 20 فروری 2018 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور تل کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت مجرم احمد عمر شیخ کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور تل کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

مجرم احمد عمر شیخ اور دیگر کے اہل خانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سترہ سال سے زائد عرصہ گزر چکا ضمانت تو دور کیس چلتا تک نہیں ہے ۔عدالت نے مجرم احمد عمر شیخ کے وکیل خواجہ نوید کی عدم حاضری کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ ڈینیئل پرل کو 2002 میں کراچی سے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی۔عدالت نے فہد نسیم ، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :