فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق ،خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

منگل 20 فروری 2018 17:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجہ چوک چوک پیپلز کالونی نمبر دو کی رہائشی پینتیس سالہ ساجدہ اپنے شوہر احسان کیساتھ کسی کام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ کینال روڈ پرپائپاں والا پل کے قریب اس کا برقع موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کے نتیجے میں ساجدہ سڑک پر گر گئی اور سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی اور ننکانہ کی رہائشی 3سالہ نازیہ زوجہ عبدالرزاق موٹر سائیکل سے گر کر تشویشناک حالت میں ہسپتال زیر علاج ہے ‘480گ ب کے رہائشی نبی بخش کا 16سالہ بیٹا امتیاز آٹھویں کلاس کے پیپر دینے جارہ اتھا کہ 447گ ب کے قریب رکشہ کی ٹکر سے زخمی ہو گیا ‘عبداللہ پور کا رہائشی 17سالہ عدنان اکرم ولد اکرم موٹر سائیکل پر جارہ اتھا کہ عبداللہ پل کے اوپر ٹرک کی ٹکر سے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال اور ٹوبہ 88پھاٹک کا رہائشی 19سالہ عمر فاروق ولد دلدار رکشہ پر جارہا تھا کہ پولیس گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتق کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :