پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین مسلسل تیسرے سال فائبر لیزنگ کا معاہدہ

منگل 20 فروری 2018 17:39

پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین مسلسل تیسرے سال فائبر لیزنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان (ٹی پی) نے مسلسل تیسرے سال فائبر لیزنگ کا معاہدہ کیا ہے۔ جس کے تحت پی ٹی سی ایل فائبرفُٹ پرنٹ ٹیلی نارپاکستان کو فراہم کرے گا۔اِس معاہدے سے پہلے،پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار نے یکے بعد دیگرے 2016اور2017میں دو معاہدے کرکے اُنھیں پایہ تکمیل تک پہنچایاہے۔

اِس قدم کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ کو معیاری ٹیلی کمیونیکشن سروسز فراہم ہوسکیں گی۔اِس معاہدے کے نتیجے میں ٹیلی نارپاکستان پی ٹی سی ایل کے ملک گیر وسیع فائبر آپٹک فُٹ پرنٹ کو استعمال کے ساتھ ساتھ فائبراًپٹک نیٹ ورک کو بچھانے ،استعمال کر نے،اور اس کی دیکھ بھال کرنے کی استعدادِکار سے بھی استفادہ حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

اِس معاہدے پر دستخط پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل ،ڈاکٹر ڈیئنیل رٹزاور سی ای او، ٹیلی نارپاکستان، عرفان وہاب خان نے ٹیلی نارکیمپس345 میں منعقدہ ایک تقریب میں کیے۔

جہاں دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔پریزیڈنٹ اور سی ای او ،پی ٹی سی ایل ،ڈاکٹر ڈیئنیل رٹزنے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا--’’پی ٹی سی ایل کو مسلسل تیسرے سال ٹیلی نار سے فائبر آپٹک لیزنگ معاہدہ کرنے پر خوشی ہے۔ پی ٹی سی ایل ٹیلی کام انڈسٹری کے لیے مختلف نوعیت کی خدمات فراہم کرکے ملک کے مواصلاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتاہے۔

جس سے ملک گیر سطح پر مجموی طور پر ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر کو فروغ ملاہے۔ٹیلی نار کی پی ٹی سی ایل سے شراکت اُنھیں اپنے نیٹ ورک کو پھیلانے میں مدد دے گی، جس سے 3G/4Gصارفین کو تمام پاکستان میں رابطے کی سہولت ملے گی‘‘۔ سی ای او ٹیلی نارپاکستان عرفان وہاب خان نے کہا ’’ہم تیز رفتاری سے پاکستان میں اپنے ڈیجیٹل مقاصد کے حصول کے لیے کام کررہے ہیں۔

بیک ہال اور انفرااسٹرکیچرکے لیے پی ٹی سی ایل سے شراکت داری ہمارے صارفین کو ڈیجیٹلی شمولیت اور اُنھیں ٹیلی نار کی بہترین ڈیٹا سروسز تک رسائی فراہم کرے گی۔ہم فائبر آپٹک بچھاکر ملک بھر میں اپنے ڈیٹا نیٹ ورک فٹ پرنٹ کونمایاں طور پر مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اور ہم پی ٹی سی ایل کے ساتھ اسٹریجٹک پارٹنر کے طور پر مسلسل تیسرے سال کام کرنے کے لیے خوش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :