چھالیہ سونے کے مول فروخت ہونے لگ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 17:21

چھالیہ سونے کے مول فروخت ہونے لگ گئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء)کراچی میں چھالیہ سونے کے مول فروخت ہونے لگ گئی۔کاروبار میں فائدہ دیکھ کر سرمایہ کاروں نے بھی چھالیہ پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں چھالیہ سونے کے مول فروخت ہونے لگ گئی ہے۔ایک کلو چھالیہ کی قیمت ڈھائی ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔جب کہ چھالیہ کی ایک بوری کے ساتھ ایک لاکھ 60ہزار منافع کمایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

فی بوری ایک لاکھ 60ہزار کا فائدہ دیکھ کر سنار اور بلڈر بھی چھالیہ کے بیوپاری بن گئے۔اور اب کراچی کے سنار اور بلڈرز نے چھالیہ کے کام میں سرمایہ کاری کرنا شروع کر دی ہے۔ کراچی میں چھالیہ کا بحران بڑھ گیا  ہے اور چند ماہ پہلے تک انتہائی کم قیمت پر فروخت ہونے والی چھالیہ اب کراچی کی مارکیٹوں میں چوری چھپے ڈھائی ہزار روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے چھالیہ کے بحران سے پان کے کاروبار سے وابستہ درجنوں تاجر دیوالیہ ہوئے تو دوسری طرف بحران کا فائدہ اٹھا کر مافیانے کروڑوں روپے کمالیے ہیں۔