73 فیصد سعودی شہری یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 20 فروری 2018 17:04

73 فیصد سعودی شہری یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) ہم سب ہی اس حقیقت سے واقف ہیں کہ سعودی شہری کس طرح سے سوشل میڈیا اور یوٹیوب کا استعمال پھونک پھونک کر کرتے ہیں ۔ لیکن حال ہی میں جاری ہونے والی ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی بڑی تعداد یوٹیوب کی عادی ہے اور لاکھوں سعودی یو ٹیوب میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات مارکیٹنگ ریسرچ کی ایکسپرٹ کمپنی ایبسوس نے تاز ہ ترین جائزے میں بتائی ۔ جائزہ 6ماہ میں مکمل کیا گیا۔ 1980ءکے بعد پیدا ہونے والوں کو شامل کیا گیا۔ زیادہ تر یو ٹیوب اسی ایج گروپ کے لوگ استعمال کررہے ہیں۔ مملکت میں ا نکی تعداد 15227618 تک پہنچ چکی ہے۔ سعودی شہری 20.1ملین ہیں۔ یہ کل سعودیوں کا 73فیصد ہیں۔

متعلقہ عنوان :