سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے،وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان

منگل 20 فروری 2018 17:03

سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے،وزیر تعلیم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے بتایا ہے کہ سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شیری رحمان کے سوال کے جواب میں وزیر تعلیم نے بتایا کہ سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعداد کم ہو کر 2016-17ء میں 2 کروڑ 28 لاکھ پر آ گئی ہے۔

پہلے یہ تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ تھی، اتنی کمی پہلے کبھی نہیں ہوئی، خواندگی کی شرح بھی بہتر ہو رہی ہے۔ وفاق میں این سی ایچ ڈی کے تحت کئی پروگرام چل رہے تھے جو 18 ویں ترمیم کے بعد بند ہو گئے، اس کمی کو پورا کیا گیا ہے، صوبوں کو بھی اس حوالے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، اڈلٹ لٹریسی پر توجہ کی ضرورت ہے، صوبوں میں سکولوں میں زیادہ بچوں کو داخلے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 10 سال بعد اس سے زائد عمر کے ناخواندہ افراد کی تعداد 2014-15ء میں 57.7 ملین تھی، تمام سرکاری سکولوں میں تعلیم بالکل مفت کر دی گئی ہے، بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جاتا ہے، کسی کو انکار نہیں کیا جاتا۔ پنجاب میں تعلیم کے حوالے سے زیادہ کام ہوا ہے۔ صدر نشین سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ پنجاب میں بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں جس طرح داخلے دیئے جا رہے ہیں، یہ قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :