الخدمت فاؤنڈیشن نے گذشتہ برس صاف پانی کی1096منصوبے مکمل کیے

منگل 20 فروری 2018 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن نے گذشتہ برس ملک بھر میں صاف پانی کی1096منصوبے مکمل کیے ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے پروگرام -’’صاف پانی‘‘ کا سالانہ بورڈ اجلاس سینئرنائب صدر سید احسان وقاص کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے شرکاء میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، صاف پانی پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر سید راشد داؤد،جی ایم پروگرامز سفیان احمد خان اور سید ذیشان سعیدسمیت تمام مرکزی و ریجنل ذمہ داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی پروگرام کے تحت لوکل ضرورت کی مناسبت سے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔جس سے دور افتادہ علاقوں کے مکینوں کو جراثیم اور کثافتوں سے پاک اور گھروں کے قریب پانی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت نے سال 2017ء میں ملک بھر میں صاف پانی کی1096منصوبے مکمل کرلئے ہیںجن میں 142 واٹر ویل، 175 سب مرسبل واٹر پمپ، 24فلٹریشن پلانٹس، 587 ہینڈ پمپس، 38 گریویٹی فلو واٹر سکیم اور 130 دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔ان منصوبوں سے یومیہ تقریباًً7لاکھ70ہزار2سوپچاس افراد مستفید ہورہے ہیں۔بعد ازاںاجلاس میںسال 2018ء کی منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :