سابق فوجیوں کو درپیش مسائل حل کیے جائیں ،عبد اللہ گل

منگل 20 فروری 2018 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ گل نے سابق فوجیوں کو درپیش مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے وطن عزیز کی سرحدوں کے محافظوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد لاحق مسائل کا حل وقت کی ضرورت ہے ،حکومت ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاک فوج کے سابق افسران اور جوانوںکی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

عبداللہ حمید گل نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایکس سروس مین کے مسائل سے وہ بخوبی واقف ہیں کہ ایک ریٹائرڈ سپاہی پنشن کے بعد کن مشکلات سے دوچار ہوتا ہے وہ کوشش کریں گے کہ ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرپائیں۔